100
اللہ کی ستائش کرو! 
 
1 شکرگزاری کی قربانی کے لئے زبور۔  
اے پوری دنیا، خوشی کے نعرے لگا کر رب کی مدح سرائی کرو!   
2 خوشی سے رب کی عبادت کرو، جشن مناتے ہوئے اُس کے حضور آؤ!   
3 جان لو کہ رب ہی خدا ہے۔ اُسی نے ہمیں خلق کیا، اور ہم اُس کے ہیں، اُس کی قوم اور اُس کی چراگاہ کی بھیڑیں۔   
   
 
4 شکر کرتے ہوئے اُس کے دروازوں میں داخل ہو، ستائش کرتے ہوئے اُس کی بارگاہوں میں حاضر ہو۔ اُس کا شکر کرو، اُس کے نام کی تمجید کرو!   
5 کیونکہ رب بھلا ہے۔ اُس کی شفقت ابدی ہے، اور اُس کی وفاداری پشت در پشت قائم ہے۔