120
تہمت لگانے والوں سے رِہائی کے لئے دعا 
 
1 زیارت کا گیت۔  
مصیبت میں مَیں نے رب کو پکارا، اور اُس نے میری سنی۔   
2 اے رب، میری جان کو جھوٹے ہونٹوں اور فریب دہ زبان سے بچا۔   
3 اے فریب دہ زبان، وہ تیرے ساتھ کیا کرے، مزید تجھے کیا دے؟   
4 وہ تجھ پر جنگجو کے تیز تیر اور دہکتے کوئلے برسائے!   
   
 
5 مجھ پر افسوس! مجھے اجنبی ملک مسک میں، قیدار کے خیموں کے پاس رہنا پڑتا ہے۔   
6 اِتنی دیر سے امن کے دشمنوں کے پاس رہنے سے میری جان تنگ آ گئی ہے۔   
7 مَیں تو امن چاہتا ہوں، لیکن جب کبھی بولوں تو وہ جنگ کرنے پر تُلے ہوتے ہیں۔