128
جس خاندان کو اللہ برکت دیتا ہے
زیارت کا گیت۔
مبارک ہے وہ جو رب کا خوف مان کر اُس کی راہوں پر چلتا ہے۔
یقیناً تُو اپنی محنت کا پھل کھائے گا۔ مبارک ہو، کیونکہ تُو کامیاب ہو گا۔
گھر میں تیری بیوی انگور کی پھل دار بیل کی مانند ہو گی، اور تیرے بیٹے میز کے ارد گرد بیٹھ کر زیتون کی تازہ شاخوں* کی مانند ہوں گے۔
جو آدمی رب کا خوف مانے اُسے ایسی ہی برکت ملے گی۔
رب تجھے کوہِ صیون سے برکت دے۔ وہ کرے کہ تُو جیتے جی یروشلم کی خوش حالی دیکھے،
کہ تُو اپنے پوتوں نواسوں کو بھی دیکھے۔ اسرائیل کی سلامتی ہو!
* 128:3 تازہ شاخوں: اِس سے مراد ہے پیوندکاری کے لئے درخت سے کاٹی گئی ٹہنیاں۔