131
بچے کا سا ایمان
زیارت کا گیت۔
اے رب، نہ میرا دل گھمنڈی ہے، نہ میری آنکھیں مغرور ہیں۔ جو باتیں اِتنی عظیم اور حیران کن ہیں کہ مَیں اُن سے نپٹ نہیں سکتا اُنہیں مَیں نہیں چھیڑتا۔
یقیناً مَیں نے اپنی جان کو راحت اور سکون دلایا ہے، اور اب وہ ماں کی گود میں بیٹھے چھوٹے بچے کی مانند ہے، ہاں میری جان چھوٹے بچے* کی مانند ہے۔
اے اسرائیل، اب سے ابد تک رب کے انتظار میں رہ!
* 131:2 چھوٹے بچے: جس بچے نے ماں کا دودھ پینا چھوڑ دیا ہے۔