متّی
کی انجیل
1
حُضُور یِسوعؔ کا نَسب نامہ
1 حُضُور یِسوعؔ المسیح اِبن داویؔد اَور اِبن اَبراہامؔ کا نَسب نامہ یہ ہے:
2 حضرت اَبراہامؔ سے حضرت اِصحاقؔ پیدا ہویٔے،
اَور حضرت اِصحاقؔ سے حضرت یعقوب،
حضرت یعقوب سے حضرت یہُوداہؔ اَور اُن کے بھایٔی پیدا ہُوئے،
3 حضرت یہُوداہؔ سے فارصؔ اَور زیراحؔ پیدا ہُوئے، اُن کی ماں کا نام تامارؔ تھا،
اَور فارصؔ سے حصرونؔ،
حصرونؔ سے ارام پیدا ہویٔے،
4 ارام سے عَمّیندابؔ،
اَور عَمّیندابؔ سے نحسُونؔ،
اَور نحسُونؔ سے سَلمونؔ پیدا ہویٔے،
5 اَور سَلمونؔ سے بُوعزؔ پیدا ہویٔے، اُن کی ماں کا نام راحبؔ تھا،
حضرت بُوعزؔ سے عوبیدؔ پیدا ہویٔے اُن کی ماں کا نام رُوتؔ تھا،
حضرت عوبیدؔ سے یِشائی پیدا ہویٔے،
6 اَور حضرت یِشائی سے حضرت داویؔد بادشاہ پیدا ہویٔے۔
حضرت داویؔد سے حضرت شُلومونؔ پیدا ہویٔے، جو آپ کی ماں پہلے اورِیّاہؔ کی بیوی تھی،
7 حضرت شُلومونؔ سے رحُبعامؔ،
رحُبعامؔ سے ابیّاہؔ،
ابیّاہؔ سے آساؔ پیدا ہویٔے،
8 آساؔ سے یہوشافاطؔ،
یہوشافاطؔ سے یُورامؔ،
یُورامؔ سے عُزّیاہؔ پیدا ہویٔے،
9 اَور عُزّیاہؔ سے یُوتامؔ،
یُوتامؔ سے آخزؔ،
آخزؔ سے حِزقیاہؔ پیدا ہویٔے،
10 اَور حِزقیاہؔ سے منشّہ،
منشّہ سے امُونؔ،
امُونؔ سے یُوشیاہؔ پیدا ہویٔے،
11 یہُودیوں کے جَلاوطن ہوکر بابیل جاتے وقت یُوشیاہؔ سے یخونیاؔہ اَور اُس کے بھایٔی پیدا ہُوئے۔
12 بابیل میں جَلاوطنی کے بعد:
یخونیاؔہ سے شیالتی ایل،
اَور شیالتی ایل سے زرُبّابِیل پیدا ہویٔے،
13 اَور حضرت زرُبّابِیل سے اَبِیہُودؔ،
اَور اَبِیہُودؔ سے اِلیاقیؔم
اَور اِلیاقیؔم سے عازُورؔ پیدا ہویٔے،
14 اَور حضرت عازُورؔ سے صدُوقؔ،
اَور صدُوقؔ سے اَخِیمؔ،
اَور اَخِیمؔ سے اِلیہُودؔ پیدا ہویٔے،
15 اَور اِلیہُودؔ سے الیعزرؔ،
اَور الیعزرؔ سے متّانؔ،
اَور متّانؔ سے یعقوب پیدا ہویٔے،
16 اَور حضرت یعقوب سے یُوسیفؔ پیدا ہویٔے جو حضرت مریمؔ کے شوہر تھے اَور حضرت مریمؔ سے یِسوعؔ پیدا ہویٔے جو المسیح کَہلاتے ہیں۔
17 چنانچہ حضرت اَبراہامؔ سے حضرت داویؔد تک چودہ پُشتیں، حضرت داویؔد سے یہُودیوں کے جَلاوطن ہوکر بابیل جانے تک چودہ پُشتیں اَور بابیل میں جَلاوطنی کے ایّام سے المسیح تک چودہ پُشتیں ہُوئیں۔
حُضُور یِسوعؔ کی پیدائش
18 یِسوعؔ المسیح کی پیدائش اِس طرح ہُوئی کہ جَب آپ کی ماں حضرت مریمؔ کی منگنی حضرت یُوسیفؔ کے ساتھ ہویٔی تو وہ شادی سے پہلے ہی پاک رُوح کی قُدرت سے حاملہ پائی گئیں۔
19 اُن کے شوہر حضرت یُوسیفؔ ایک راستباز آدمی تھے، اِس لیٔے اُنہُوں نے چُپکے سے طلاق دینے کا اِرادہ کر لیا تاکہ حضرت مریمؔ کی بدنامی نہ ہو۔
20 ابھی وہ یہ باتیں سوچ ہی رہے تھے کہ خُداوؔند کے ایک فرشتہ نے خواب میں ظاہر ہوکر اُن سے فرمایا، ”اَے یُوسیفؔ، اِبن داویؔد! اَپنی بیوی مریمؔ کو اَپنے گھر لے آنے سے مت ڈر کیونکہ جو اُن کے پیٹ میں ہے وہ پاک رُوح کی قُدرت سے ہے۔
21 مریمؔ کو ایک بیٹا ہوگا اَور تُم اُس کا نام یِسوعؔ رکھنا کیونکہ وُہی اَپنے لوگوں کو اُن کے گُناہوں سے نَجات دیں گے۔“
22 یہ سَب کُچھ اِس لیٔے ہُوا تاکہ خُداوؔند نے جو کلام نبی کی مَعرفت فرمایا تھا، وہ پُورا ہو:
23 ”ایک کنواری حاملہ ہوگی اَور اُس سے ایک بیٹا پیدا ہوگا اَور اُس کا نام عِمّانُوایلؔ رکھا جایٔےگا،“ جِس کا ترجُمہ ہے ”خُدا ہمارے ساتھ۔“
24 حضرت یُوسیفؔ نے نیند سے جاگ کر جَیسا خُداوؔند کے فرشتہ نے اُنہیں حُکم دیا تھا وَیسا ہی کیا اَور اَپنی بیوی، حضرت مریمؔ کو گھر لے آئے۔
25 لیکن یِسوعؔ کی پیدائش ہونے تک وہ اُن سے دُور رہے، اَور حضرت یُوسیفؔ نے بچّے کا نام یِسوعؔ رکھا۔