7
1 فصیل کی دوبارہ تعمیر کے بعد جَب مَیں اُس کے دروازوں کو اُن کی جگہ پر لگا چُکا اَور دربان اَور موسیقار اَور لیوی مُقرّر کر دیئے گیٔے
2 تو مَیں نے یروشلیمؔ کو اَپنے بھایٔی حنانیؔ اَور قصر کے حاکم حننیاہؔ کے سُپرد کیا کیونکہ وہ دیانتدار تھا اَور دُوسروں کی نِسبت زِیادہ خُدا سے ڈرنے والا تھا۔
3 مَیں نے اُنہیں کہا، ”جَب تک تیز دھوپ نہ نکلے یروشلیمؔ کے پھاٹک نہ کھولے جایٔیں اَور دربانوں کے پہرے پر مَوجُودگی کے وقت ہی دروازے بند کرکے اڑبنگے لگا دئیے جایٔیں۔ اَور یروشلیمؔ کے باشِندوں کو بھی پہرےدار مُقرّر کئے جائیں۔ بعض کو اُن کی مُلازمت کی جگہ پر اَور بعض کو اُن کے گھروں کے قریب کھڑے کئے جائیں۔“
جَلاوطنی سے لَوٹنے والوں کی فہرست
4 اگرچہ شہر بڑا وسیع اَور کشادہ تھا اُس میں لوگ نہ ہونے کے برابر تھے اَور مکانات ابھی تک تعمیر نہیں ہُوئے تھے۔
5 چنانچہ خُدا ہی نے میرے دِل میں ڈالی یہ بات کہ میں اُمرا، اہلکاروں اَور عوام کے خاندانوں کے مُطابق شُمار کرنے کی غرض سے جمع کروں۔ اَور مُجھے اُن لوگوں کا شجرہ نَسب بھی مِل گیا جو ہم سے پہلے آئےتھے۔ اُس میں مَیں نے جو کچھ لِکھّا پایا وہ حسب ذیل ہے:
6 یہ صُوبہ کے وہ لوگ ہیں جنہیں نبوکدنضرؔ شاہِ بابیل اسیر کرکے بابیل لے گیا تھا اَورجو جَلاوطنی سے لَوٹ کر (یروشلیمؔ اَور یہُوداہؔ میں اَپنے اَپنے شہروں کو واپس آ گئے ہیں۔
7 یہ لوگ زرُبّابِیل، یہوشُعؔ، نحمیاہ، عزریاہؔ، رعمیاہؔ، ناحمانیؔ، مردکیؔ، بِلشانؔ، مِسفرتؔ، بِگوئی، نحُومؔ اَور بعناہ کے ہمراہ واپس آئےتھے):
اِسرائیل کے آدمیوں کی فہرست:
8 بنی پرعوش کے 2,172 لوگ۔
9 بنی شفطیاہؔ کے 372 لوگ۔
10 بنی ارخؔ کے 652 لوگ۔
11 بنی پخت مُوآب (جو یہوشُعؔ اَور یُوآبؔ کی نَسل میں سے تھے) دو ہزار آٹھ سَو اٹھّارہ؛
12 بنی عیلامؔ کے ایک ہزار دو سَو چوون لوگ؛
13 بنی زتُّو کے 845 لوگ
14 بنی زکّائیؔ کے 760 لوگ
15 بنی بِنّوئی کے 648 لوگ
16 بنی ببئیؔ کے 628 لوگ
17 بنی عزگادؔ کے دو ہزار تین سَوبتّیس لوگ
18 بنی ادُونِقامؔ کے 667 لوگ
19 بنی بِگوئی کے دو ہزار سڑسٹھ لوگ
20 بنی عدِین کے 655 لوگ
21 حِزقیاہؔ کے خاندان میں سے بنی اطِیرؔ کے 98 لوگ
22 بنی حاشُومؔ کے 328 لوگ
23 بنی بضَیؔ کے 324 لوگ
24 بنی حارِف کے 112 لوگ
25 بنی گِبعونؔ کے 95 لوگ
26 بیت لحمؔ اَور نطوفہؔ کے 188 لوگ
27 عناتوت کے 128 لوگ
28 بیت عزماوتؔ کے 42
29 قِریت یعریمؔ، کفیرہؔ اَور بیروت کے سات سَو تینتالیس لوگ
30 رامہؔ اَور گِبعؔ کے چھ سَو اکّیس لوگ
31 مِکماشؔ کے ایک سَو بائیس لوگ
32 بیت ایل اَور عَیؔ کے ایک سَو تئیس لوگ
33 دُوسرے نبوؔ کے 52 لوگ
34 دُوسرے عیلامؔ کی اَولاد کے ایک ہزار دو سَوچون لوگ؛
35 بنی حارِمؔ کے تین سَو بیس لوگ
36 یریحوؔ کے تین سَوپنتالیس لوگ
37 لُودؔ، حادِیدؔ اَور اُونوؔ کی اَولاد کے سات سَو اکّیس لوگ تھے؛
38 بنی سناآہ کے تین ہزار نَو سَو تیس۔
39 پھر کاہِنوں:
(یعنی یہوشُعؔ کے خاندان میں سے) یدعیاہؔ کی اَولاد کے نَو تہتّر لوگ۔
40 بنی اِمّیرؔ کے ایک ہزار باون لوگ؛
41 بنی پشحُور کے ایک ہزار دو سَو سینتالیس
42 بنی حارِمؔ کے ایک ہزار سترہ لوگ۔
43 پھر لیوی:
یعنی ہُوداویاہؔ کی نَسل میں سے یہوشُعؔ اَور قدمی ایل کی نَسل کے 74 لوگ۔
44 موسیقاروں میں سے:
یعنی بنی آسفؔ کے ایک سَو اڑتالیس لوگ۔
45 اَور دربان:
بنی
شلُّومؔ، اطِیرؔ، طلمُونؔ،
عقُّوبؔ، حطیطاؔ اَور شوبائی کی اَولاد ایک سَو اڑتیس تھی۔
46 اَور بیت المُقدّس کے خُدّام:
بنی ضیحاؔ، بنی حسُوفا، بنی طبعوت،
47 بنی قِروسؔ، بنی سیعا، بنی پدُونؔ،
48 بنی لیباناہ، بنی حگابہ، بنی شلمئیؔ،
49 بنی حنانؔ، بنی گِدّیلؔ، بنی گحار،
50 بنی رِیایاہؔ، بنی رِضینؔ، بنی نقُودا،
51 بنی گزّامؔ، بنی عُزّاؔ، بنی پاسیخؔ،
52 بنی بِسئیؔ، بنی معُونیم، بنی نفُوشسیم،
53 بنی بقبُوق، بنی حقُوفاؔ، بنی حرحُورؔ،
54 بنی بصلُوتؔ، بنی محِیداؔ، بنی حرشاؔ،
55 بنی برقُوسؔ، بنی سیسؔرا، بنی تمحؔ،
56 بنی نضیاحؔ، بنی حطیفاؔ
57 شُلومونؔ کے خادِموں کی اَولاد:
بنی سُوطائی، بنی سُوفِریتھ، بنی پریدا،
58 بنی یعلہ، بنی درقُونؔ، بنی گِدّیلؔ،
59 بنی شفطیاہؔ، بنی حطّیلؔ،
بنی پوکرتؔ حضبائیم اَور بنی امُونؔ
60 سَب بیت المُقدّس کے خُدّام اَور شُلومونؔ کے خادِموں کی اَولاد کے 392 لوگ۔
61 مُندرجہ ذیل جو تل مِلحؔ، تل حرشاؔ، کروب، ادُّونؔ اَور اِمّیرؔ کے قصبوں سے آئےتھے یہ ثابت نہ کر سکے کہ اُن کے خاندان اِسرائیل کی نَسل کے ہیں:
62 بنی دِلائیاہؔ، بنی طُوبیاہؔ، بنی نقُودا کے 642 لوگ۔
63 اَور کاہِنوں کی
اَولاد میں سے:
بنی حُبایاہ، بنی حقوضؔ، بنی برزِلّئیؔ (جِس نے برزِلّئیؔ گِلعادی کی بیٹیوں میں سے ایک کو بیاہ لیا تھا۔ اِس لیٔے وہ اُس نام سے موسوم ہُوا)۔
64 اِنہُوں نے اَپنے خاندانوں کے نَسب نامے تلاش کئے لیکن وہ نہ ملے۔ لہٰذا اُنہیں ناپاک قرار دے کر کہانت سے خارج کر دیا گیا۔
65 اَور حاکم نے اُنہیں حُکم دیا کہ جَب تک کویٔی کاہِنؔ اُوریمؔ اَور تُمّیمؔ پہنے ہُوئے نہ آئے تَب تک وہ پاک ترین اَشیا میں سے کویٔی چیز نہ کھایٔیں۔
66 کُل جماعت کی گِنتی 42,360 تھی،
67 اُن کے علاوہ 7,337 خادِم اَور خادِمائیں اَور 245 موسیقار مَرد اَور خواتین بھی تھے۔
68 اُن کے پاس 736 گھوڑے، 245 خچّر،
69 اُونٹ 435 اَور گدھے 6,720 تھے۔
70 آبائی خاندانوں کے سرداروں میں سے بعض نے کام کے لیٔے عَطیّہ بھی دیا۔ حاکم نے خزانہ میں سے سونے کے 1,000 دِرہم اَور 50 پیالے اَور کاہِنوں کے لیٔے 530 پیراہن دئیے۔
71 آبائی خاندانوں کے بعض سرداروں نے کام کے لیٔے خزانہ میں سونے کے 20,000 دِرہم اَور 2,200 مِنہ چاندی دی۔
72 اَور باقی لوگوں نے جو کچھ دیا وہ کُل مِلا کر سونے کے 20,000 دِرہم اَور 2,000 مِنہ چاندی اَور کاہِنوں کے لیٔے 67 پیراہن تھے۔
73 اَور کاہِنؔ اَور لیوی اَور دربان اَور موسیقار اَور بیت المُقدّس کے خُدّام بعض دیگر لوگوں اَور باقی بنی اِسرائیل کے ہمراہ اَپنے قصبوں میں بس گیٔے۔
عزرا نے تورہ پڑھی
جَب ساتواں مہینہ آیا اَور بنی اِسرائیل اَپنے شہروں میں آباد ہو گئے۔