زبُور 16
داویؔد کا ایک مِکتام۔‏*
اَے خُدا، مُجھے محفوظ رکھیں،
کیونکہ مَیں آپ ہی میں پناہ لیتا ہُوں۔
 
یَاہوِہ سے مَیں نے کہا، ”آپ ہی میرے خُداوؔند ہیں؛
آپ کے سِوا میری بھلائی نہیں۔“
زمین پرجو مُقدّس لوگ ہیں،
”وُہی برگُزیدہ ہیں اَور اُن ہی سے میری ساری خُوشی وابستہ ہے۔“
جو غَیر معبُودوں کے پیچھے بھاگتے ہیں، اُن کا غم بڑھ جائے گا۔
میں اُن کے خُون والے تپاون نہ تپاؤں گا
اَور نہ اُن کا نام اَپنے ہونٹوں پر لاؤں گا۔
 
اَے یَاہوِہ، آپ ہی میرا حِصّہ ہیں، اَور آپ ہی میرا پیالہ ہیں؛
آپ نے میری مِیراث محفوظ رکھی ہے۔
میرے لیٔے جریب خوشگوار مقامات جگہوں پر پڑی ہے؛
یقیناً میری مِیراث خُوب ہے۔
میں یَاہوِہ کی سِتائش کروں گا، جو مُجھے صلاح دیتے ہیں؛
میرا دِل رات کو بھی میری تربّیت کرتا ہے۔
مَیں نے ہمیشہ یَاہوِہ کی مَوجُودگی کا احساس اَپنے سامنے دیکھاہے۔
کیونکہ وہ میری داہنی طرف ہیں، اِس لیٔے مُجھے جُنبش نہ ہوگی۔
 
چنانچہ میرا دِل خُوش ہے اَور میری زبان شادمان؛
بَلکہ میرا جِسم بھی اُمّید میں قائِم رہے گا،
10 کیونکہ آپ میری جان کو قبر میں چھوڑ نہیں دیں گے،
اَور نہ ہی اَپنے مُقدّس فرزند کے سَڑنے کی نَوبَت ہی آنے دیں گے۔
11 آپ نے مُجھے زندگی کی راہ دِکھائی،
آپ اَپنے دیدار کی خُوشی سے مُجھے بھر دیں گے،
اَور اَپنے داہنے ہاتھ کی طرف دائمی فرحت بخشیں گے۔
* زبُور 16: عُنوان: یہ اَدبی یا موسیقی کی اِصطلاح ہو سَکتا ہے۔ زبُور 16:4 خُون والے تپاون غَیر معبُودوں کی تعظیمی تقریبات میں خُون چڑھایا جاتا ہے