9
تمام بنی اِسرائیل اُن نَسب ناموں کے مُطابق گِنا گیا جو بنی اِسرائیل کے بادشاہوں کی کِتاب میں درج ہیں۔ یہُوداہؔ کے لوگ اَپنی دغابازی کے باعث گِرفتار ہُوئے اَور بابیل لے جائے گیٔے۔
یروشلیمؔ کے باشِندے
اَورجو پہلے اَپنی مِلکیّت اَور اَپنے شہروں میں بسے وہ اِسرائیلی، کاہِنؔ، لیوی اَور بیت المُقدّس کے خُدّام تھے۔
 
اَور بنی یہُوداہؔ، بنی بِنیامین، بنی اِفرائیمؔ اَور بنی منشّہ کے وہ لوگ جو یروشلیمؔ میں رہتے تھے مُندرجہ ذیل تھے:
عوطیؔ بِن عمّیہُوؔد بِن عُمریؔ بِن اِمریؔ بِن بانیؔ جو پیریزؔ بِن
یہُوداہؔ کی اَولاد میں سے تھا۔
شیلونیوں میں سے:
عسایاہؔ اُس کا پہلوٹھا اَور اُس کے بیٹے۔
بنی زیراحؔ میں سے:
یعوایلؔ،
یہُوداہؔ کے لوگوں کا شُمار جو یروشلیمؔ میں رہتے تھے چھ سَو نوّے تھا۔
 
بنی بِنیامین میں سے:
سلُّوؔ بِن مِشُلّامؔ بِن ہُوداویاہؔ بِن ہسّنوآہ؛
اَور اِبنیاہؔ بِن یروحامؔ اَور اَیلہ بِن عُزّی بِن مِکریؔ؛
اَور مِشُلّامؔ بِن شفطیاہؔ بِن رِعوایلؔ بِن اِبنیاہؔ۔
بِنیامینیوں کے جو لوگ اَپنے نَسب ناموں کے مُطابق درج ہُوئے اُن کا شُمار نَو سَو چھپّن تھا۔ یہ تمام افراد اَپنے آبائی خاندانوں کے سردار تھے۔
 
10 اَور کاہِنوں میں سے:
یدعیاہؔ، یہُویرِیبؔ، یاکِن؛
11 عزریاہؔ بِن خِلقیاہؔ بِن مِشُلّامؔ بِن صدُوقؔ بِن مرایوتؔ بِن احِیطوبؔ جو خُدا کے گھر کا مختار تھا۔
12 عدایاہؔ بِن یروحامؔ بِن پشحُورؔ بِن ملکیاہؔ؛
اَور معسی بِن عدی ایل بِن یحزیراہؔ بِن مِشُلّامؔ بِن مسلّمیتؔ بِن اِمّیرؔ۔
13 وہ کاہِنؔ جو اَپنے آبائی خاندانوں کے سربراہ تھے شُمار میں ایک ہزار سات سَوساٹھ تھے۔ خُدا کے گھر میں خدمت کرنے کا کام اُن کے ذمّہ تھا۔
 
14 اَور لیویوں میں سے:
شمعیاہؔ بِن حشُوبؔ بِن عزریقامؔ جو
بنی مِراریؔ کے ایک فرد حشبیاہؔ کا بیٹا تھا؛ 15 بقبقّرؔ، حیریشؔ، گلالؔ
اَور متّنیاہؔ بِن میکاؔ بِن زکریؔ بِن آسفؔ؛
16 عبدیاہؔ بِن شمعیاہؔ بِن گلالؔ بِن یدُوتونؔ؛
اَور بیرکیاہؔ بِن آساؔ بِن اِلقانہؔ جو نطُوفاتیوں کے دیہاتوں میں رہتے تھے۔
 
17 اَور دربانوں میں سے یہ لوگ تھے:
شلُّومؔ، عقُّوبؔ، طلمُونؔ، احیمانؔ اَور اُن کے بھایٔی۔ شلُّومؔ اُن کا سردار تھا۔ 18 یہ مشرق کی طرف بادشاہ کے محل کے دروازہ پر مُعیّن تھے اَور بنی لیوی کی لشکرگاہ کے نگہبان تھے۔
19 اَور شلُّومؔ بِن قورؔے بِن اَبی آسفؔ بِن قورحؔ اَور اُس کے آبائی خاندان میں سے اُس کے ساتھی دربان (یعنی قوراحی) خیمہ کے پھاٹکوں کی نگہبانی کے ذمّہ دار تھے، بالکُل اُسی طرح جَیسے اُن کے آباؤاَجداد یَاہوِہ کے قِیام کے مدخل کی نگہبانی کے ذمّہ دار تھے۔
20 اُس سے پیشتر فِنحاسؔ بِن الیعزرؔ دربانوں کا سردار تھا اَور یَاہوِہ اُس کے ساتھ تھے۔
21 زکریاؔہ بِن مِشلمیاہؔ خیمہ اِجتماع کے دروازہ کا نگہبان تھا۔
22 وہ جو دربان ہونے کے لیٔے چُنے گیٔے کُل مِلا کر دو سَو بَارہ تھے۔ اُنہیں دیہات میں اُن کے نَسب ناموں کے مُطابق گِنا گیا۔
 
دربانوں کو اُن کے قابلِ اِعتبار منصب پر داویؔد اَور شموایلؔ غیب بین نے مُقرّر کیا تھا۔ 23 وہ اَور اُن کے بیٹے یَاہوِہ کے گھر یعنی مَسکن کے پھاٹکوں کی نگہبانی پر مامُور تھے۔ 24 دربان مشرق، مغرب، شمال اَور جُنوب میں چاروں طرف مُقرّر کئے گیٔے تھے 25 اَور اُن کے بھایٔی جو اَپنے اَپنے گاؤں میں تھے اُنہیں سات سات دِن کے بعد اَپنی اَپنی باری کے اوقات پر اَپنے فرائض کی ادائیگی کے لیٔے آنا پڑتا تھا۔ 26 مگر خُدا کے گھر کے حُجروں اَور خزانوں کی ذمّہ داری دربانوں کے چاروں لیوی سرداروں کے سُپرد تھی۔ 27 اَور وہ رات بھر نگہبانی کے لیٔے خُدا کے گھر کے پاس ہی رہتے تھے۔ اَور ہر صُبح اُسے کھولنے والی چابی اُن کے پاس رہتی تھی۔
28 اُن میں سے بعض افراد مَقدِس کی خدمات میں اِستعمال ہونے والے ظروف کے ناظِم تھے۔ وہ اُنہیں گِن کر مَقدِس کے اَندر لاتے تھے اَور گِن کر مَقدِس سے باہر لے جاتے تھے۔ 29 اُن میں سے بعض کے ذمّہ سازوسامان اَور پاک مَقدِس کی دیگر اَشیا، نیز مَیدہ، مَے اَور تیل، لوبان اَور خُوشبودار مَسالوں کی نگہداشت تھی۔ 30 مگر بعض کاہِنؔ خُوشبودار مَسالوں کو باہم مِلانے پر مامُور تھے۔ 31 اَور متّتیاہؔ نامی ایک لیوی کو جو بنی قورحؔ شلُّومؔ کا پہلوٹھا بیٹا تھا جسے نذر کی روٹی تیّار کرنے کی ذمّہ داری سُپرد کی گئی تھی۔ 32 اَور اُن کے بعض قُہاتی بھایٔی ہر سَبت کو نذر کی روٹیاں تیّار کرنے اَور اُنہیں ترتیب سے رکھنے پر مامُور تھے۔
33 اَور لیویوں کے آبائی خاندانوں کے سردار جو موسیقار تھے وہ مَقدِس کے حُجروں میں رہتے تھے اَور دیگر فرائض سے مُستثنیٰ تھے کیونکہ وہ دِن رات اَپنے کام میں مشغُول رہتے تھے۔
34 جَیسا کہ اُن کے نَسب ناموں میں درج ہے یہ سَب اَپنے اَپنے آبائی لیوی خاندانوں کے سربراہ اَور سردار تھے اَور یروشلیمؔ میں رہتے تھے۔
شاؤل کا نَسب نامہ
35 اَور گِبعونؔ کا باپ یعی ایل گِبعونؔ میں رہتا تھا۔
جِس کی بیوی کا نام معکہؔ تھا۔ 36 اَور اُس کا پہلوٹھا بیٹا عبدونؔ تھا۔ اُس کے بعد ضُورؔ، قیشؔ، بَعل، نیرؔ، نادابؔ، 37 گدُورؔ، اخیوؔ، زکریاؔہ اَور مِقلوتؔ، 38 اَور مِقلوتؔ شِمعامؔ کا باپ تھا۔ یہ بھی اَپنے رشتہ داروں کے نزدیک یروشلیمؔ ہی میں رہتے تھے۔
39 اَور نیرؔ سے قیشؔ پیدا ہُوا اَور قیشؔ سے شاؤل،
اَور شاؤل یُوناتانؔ، ملکِیشوعؔ، ابینادابؔ اَور اشبعلؔ کا باپ تھا۔
40 اَور بنی یُوناتانؔ یہ ہیں:
مریبعلؔ جو میکاہؔ کا باپ تھا۔
41 اَور بنی میکاہؔ:
پیتونؔ، ملِکؔ، تحریعؔ اَور آحازؔ۔
42 اَور آحازؔ سے یعرہؔ پیدا ہُوا اَور یعرہؔ سے علیمتؔ، عزماوتؔ اَور زِمریؔ پیدا ہُوئے۔ اَور زِمریؔ سے موضاؔ پیدا ہُوا 43 اَور موضاؔ سے بِنعہؔ اَور بِنعہؔ سے رِفایاہؔ اَور رِفایاہؔ سے ایلعساہؔ اَور
ایلعساہؔ سے اضیلؔ۔
44 اضیلؔ کے چھ بیٹے تھے جِن کے نام یہ ہیں:
عزریقامؔ، بوخیرُوؔ، اِشمعیل، شعریاہؔ، عبدیاہؔ اَور حانانؔ۔ یہ اضیلؔ کے بیٹے تھے۔