25
بِلددؔ 
  1 تَب بِلددؔ شوحی نے جَواب دیا:   
 2 ”خُدا سلطنت اَور دبدبہ کے مالک ہیں؛  
وہ آسمان کی بُلندیوں میں اَمن قائِم رکھتے ہیں۔   
 3 کیا اُن کے لشکروں*لشکروں یا فرشتوں کی تعداد گنی جا سکتی ہے؟  
وہ کون ہے جِس پر اُن کا سُورج نہیں چمکتا؟   
 4 پھر اِنسان کیسے خُدا کے حُضُور راست ٹھہر سَکتا ہے؟  
جو عورت سے پیدا ہُوا ہو وہ کیسے پاک ہو سَکتا ہے؟   
 5 جَب چاند بھی رَوشن نہیں  
اَور سِتارے اُن کی نظر میں پاک نہیں،   
 6 پھر بھلا اِنسان کا کیا ذِکر جو محض کیڑا ہے،  
ایک آدمؔ زاد چیونٹی سے زِیادہ حیثیت نہیں رکھتا!“