زبُور 8
موسیقی ہدایت کار کے لیٔے؛ گِتّیت*عُنوان: مُمکنہ طور پر ایک اَدبی یا موسیقی کی اِصطلاح ہو سَکتا ہے کے سُرپر مَبنی داویؔد کا زبُور۔ 
  1 اَے یَاہوِہ، ہمارے خُداوؔند،  
آپ کا نام ساری زمین پر کیسا زبردست ہے!  
آپ نے آسمان پر  
اَپنا جلال قائِم کیا ہے۔   
 2 اَپنے دُشمنوں کے باعث بچّوں اَور شیرخواروں  
کے لبوں سے بھی آپ نے اَپنی حَمد کروائی،  
تاکہ اَپنے حریفوں اَور اِنتقام لینے والوں کو خاموش کر دیں،   
 3 جَب مَیں آپ کے آسمان پر،  
جو آپ کی دستکاری ہے،  
اَور چاند اَور سِتاروں پر،  
جنہیں آپ نے اُن کی جگہوں پر قائِم کیا ہے،   
 4 تو پھر اِنسان کیا چیز ہے کہ آپ اُس کا خیال کریں؟  
اَور اِبن آدمؔ کیا ہے کہ آپ اُس کی خبرگیری کریں؟   
 5 اَور آپ نے اِنسان کے سَر پر جلال اَور عِزّت کا تاج پہنایا،  
کیونکہ خُدا آپ نے اُسے فرشتوں سے کچھ ہی کمتر بنایا ہے۔   
 6 خُدا آپ نے اُسے اَپنی دستکاری پر تسلُّط بخشا؛  
اَور سَب کچھ اُن کے قدموں کے نیچے کر دیا:   
 7 یعنی سَب بھیڑ بکریاں اَور گائے بَیل،  
اَور جنگل کے درندے،   
 8 آسمان کے پرندے،  
اَور سمُندر کی مچھلیاں،  
اَور جتنے جاندار سمُندروں کی راہوں میں تیرتے ہیں۔   
 9 اَے یَاہوِہ، ہمارے خُداوؔند،  
آپ کا نام زمین پر کیسا زبردست ہے!