زبُور 70
موسیقی ہدایت کار کے لیٔے۔ داویؔد کا زبُور۔ ایک درخواست۔ 
  1 اَے خُدا، براہِ کرم مُجھے جلد نَجات بخشیں؛  
اَے یَاہوِہ، میری مدد کے لیٔے جلد آئیں۔   
 2 جو میری جان کے درپے ہیں  
وہ شرمندہ اَور پریشان ہوں؛  
اَورجو میری بربادی کے خواہاں ہیں  
وہ سَب رُسوا ہوکر پسپا کئے جایٔیں۔   
 3 وہ جو میرے دشمن مُجھ پر، ”آہ! آہ“ کرتے ہیں!  
وہ سَب اَپنی رُسوائی کے باعث پسپا ہو جایٔیں۔   
 4 لیکن جو آپ کی جُستُجو میں ہیں  
آپ میں خُوش و شادمان ہوں؛  
اَورجو آپ کی نَجات کے مُشتاق ہیں، وہ ہمیشہ یہ کہا کریں،  
”یَاہوِہ عظیم ہیں!“   
 5 لیکن مَیں تو مسکین اَور مُحتاج ہُوں؛  
اَے خُدا میرے پاس جلد آئیں،  
آپ ہی میرے مددگار اَور میرے چھُڑانے والے ہیں؛  
اَے یَاہوِہ، اَب دیر نہ کریں۔