زبُور 128
نغمۂ صعُود۔ عبادت کے لئے مُسافری نغمہ۔ 
  1 مُبارک ہیں وہ جو یَاہوِہ سے ڈرتے ہیں،  
اَور اُن کی راہوں پر چلتے ہیں۔   
 2 تُم اَپنی محنت کا پھل کھاؤگے؛  
اَور برکت اَور سعادت مندی تمہارے قدم چُومے گی۔   
 3 تمہاری بیوی تمہارے گھر میں پھلدار انگور کی بیل کی مانند ہوگی؛  
اَور تمہارے دسترخوان کے چاروں طرف تمہارے بیٹے زَیتُون کی  
شاخوں کی مانند ہوں گے۔   
 4 یَاہوِہ کا خوف ماننے والا اِنسان  
اِسی طرح برکت پاتاہے۔   
 5 یَاہوِہ عمر بھر  
تُمہیں صِیّونؔ میں سے برکت دیں،  
اَور تُم یروشلیمؔ کی اِقبالمندی دیکھ پاؤگے۔   
 6 اَور تُم اَپنے بچّوں کے بچّے دیکھنے کے لیٔے جیتے رہوگے۔  
اِسرائیل پر سلامتی ہو۔