زبُور 134
نغمۂ صعُود۔ عبادت کے لئے مُسافری نغمہ۔ 
  1 اَے یَاہوِہ کے سَب خادِمو، یَاہوِہ کی سِتائش کرو،  
تُم جو رات کو یَاہوِہ کے گھر میں خدمت کرتے ہو۔   
 2 پاک مَقدِس میں اَپنے ہاتھ اُوپر اُٹھاکر  
یَاہوِہ کی سِتائش کرو۔   
 3 یَاہوِہ آسمان اَور زمین کا خالق،  
صِیّونؔ میں سے تُمہیں برکت عنایت فرمائیں۔