زبُور 150
 1 یَاہوِہ کی سِتائش کرو۔  
خُدا کی اُن کے پاک مَقدِس میں سِتائش کرو؛  
اُن کے زبردست آسمانوں میں اُن کی سِتائش کرو۔   
 2 یَاہوِہ کی قُدرت کی کاریگری کے سبب سے اُن کی سِتائش کرو؛  
اُن کی بڑی عظمت کے سبب سے اُن کی سِتائش کرو۔   
 3 نرسنگے کی آواز کے ساتھ اُن کی سِتائش کرو،  
بربط اَور سِتار کے ساتھ اُن کی سِتائش کرو،   
 4 دف اَور رقص کے ساتھ اُن کی سِتائش کرو،  
تاردار سازوں اَور بانسری کے ساتھ اُن کی سِتائش کرو،   
 5 جھنجھناتی جھانجھ کے ساتھ اُن کی سِتائش کرو،  
گونجتی ہُوئی جھانجھ کے ساتھ اُن کی سِتائش کرو۔   
 6 ہر جاندار مخلُوق، یَاہوِہ کی سِتائش کرے۔  
یَاہوِہ کی سِتائش کرو۔