زبُور 134
نغمۂ صعُود۔ عبادت کے لئے مُسافری نغمہ۔
اَے یَاہوِہ کے سَب خادِمو، یَاہوِہ کی سِتائش کرو،
تُم جو رات کو یَاہوِہ کے گھر میں خدمت کرتے ہو۔
پاک مَقدِس میں اَپنے ہاتھ اُوپر اُٹھاکر
یَاہوِہ کی سِتائش کرو۔
 
یَاہوِہ آسمان اَور زمین کا خالق،
صِیّونؔ میں سے تُمہیں برکت عنایت فرمائیں۔