زبُور 148
1 یَاہوِہ کی سِتائش ہو۔
آسمان پر سے یَاہوِہ کی سِتائش کرو،
عالمِ بالا پر اُن کی سِتائش کرو۔
2 اَے یَاہوِہ کے فرشتو! سَب اُن کی سِتائش کرو،
اَے اُن کے آسمانی فَوج! سَب اُن کی سِتائش کرو۔
3 اَے سُورج! اَے چاند! اُن کی سِتائش کرو،
اَے نُورانی سِتارو! سَب اُن کی سِتائش کرو۔
4 اَے فلک الافلاک، اُن کی سِتائش کرو،
اَور تُو بھی اَے فِضا پر کے پانی۔
5 یہ سَب یَاہوِہ کے نام کی سِتائش کریں،
کیونکہ اُنہُوں نے حُکم دیا اَور یہ پیدا ہو گیٔے۔
6 کیونکہ اُنہُوں نے اُسے ابدُالآباد کے لیٔے قائِم کیا؛
اُنہُوں نے ایک قوانین جاری کیا جو اٹل ہے۔
7 زمین پر سے یَاہوِہ کی سِتائش کرو،
اَے سَب بڑی بڑی سمُندری مخلُوقات اَور تمام گہرے سمُندرو،
8 اَے بجلی اَور اولو، اَور برف اَور بادلو،
اَور طُوفانی ہواؤ جو اُن کے حُکم کی تعمیل کرتی ہو،
9 اَے پہاڑو اَور سَب ٹِیلو،
اَے میوہ دار درختو اَور سَب دیودارو،
10 اَے جنگلی جانورو اَور سَب مویشیو،
اَے رینگنے والے کیڑے مکوڑو اَور اُڑنے والے پرندو،
11 اَے زمین کے بادشاہو اَور سَب قومو،
اَے اُمرا اَور زمین کے سَب حاکمو،
12 اَے نوجوانو اَور کنواریو،
اَے عمر رسیدہ اَور بچّو۔
13 یہ سَب یَاہوِہ کے نام کی سِتائش کریں،
کیونکہ صِرف اُن ہی کا نام ممتاز ہے؛
اَور اُن کی شان و شوکت زمین اَور آسمان سے بُلند ہے۔
14 اُنہُوں نے اَپنی اُمّت کے سینگ کو بُلند کیا ہے،
جو اُن کے سَب مُقدّسین کے لیٔے فخر کا،
اَور اَپنی مُقرّب قوم بنی اِسرائیل کے لیٔے تعریف کا باعث ہو۔
یَاہوِہ کی سِتائش کرو۔