6
لیوی
1 بنی لیوی:
گیرشون، قُہات اَور مِراریؔ۔
2 بنی قُہات:
عمرامؔ، اِضہاؔر، حِبرونؔ اَور عُزّی ايل۔
3 اَور عمرامؔ کی اَولاد:
اَہرونؔ۔ مَوشہ اَور مِریمؔ۔
اَور بنی اَہرونؔ:
نادابؔ، اَبِیہُو، الیعزرؔ اَور اِتمارؔ۔
4 الیعزرؔ سے فِنحاسؔ پیدا ہُوا،
اَور فِنحاسؔ سے ابیشُوعؔ،
5 اَور ابیشُوعؔ سے بُقّیؔ،
اَور بُقّیؔ سے عُزّی تھا،
6 عُزّی سے زراخیاہؔ
اَور زراخیاہؔ سے مرایوتؔ۔
7 اَور مرایوتؔ سے امریاہؔ
اَور امریاہؔ سے احِیطوبؔ۔
8 اَور احِیطوبؔ سے صدُوقؔ
اَور صدُوقؔ سے اخِیمعضؔ۔
9 اَور اخِیمعضؔ سے عزریاہؔ
اَور عزریاہؔ سے یوحانانؔ۔
10 اَور یوحانانؔ سے عزریاہؔ۔
یہ وُہی عزریاہؔ تھا جو شُلومونؔ کی مَعرفت سے تعمیر کردہ یروشلیمؔ کے بیت المُقدّس میں کاہِنؔ تھا۔
11 اَور عزریاہؔ سے امریاہؔ پیدا ہُوا
اَور امریاہؔ سے احِیطوبؔ۔
12 اَور احِیطوبؔ سے صدُوقؔ
اَور صدُوقؔ سے شلُّومؔ۔
13 اَور شلُّومؔ سے خِلقیاہؔ
اَور خِلقیاہؔ سے عزریاہؔ۔
14 اَور عزریاہؔ سے سِرایاہؔ
اَور سِرایاہؔ سے یہُوصدقؔ۔
15 اَور جَب یَاہوِہ نے نبوکدنضرؔ کے ہاتھ سے یہُودیؔہ اَور یروشلیمؔ کو جَلاوطن کرایا تو یہُوصدقؔ بھی اسیروں میں شامل تھا۔
16 بنی لیوی یہ ہیں:
گیرشون، قُہات اَور مِراریؔ ہیں۔
17 گیرشون کے بیٹوں کے نام یہ ہیں:
لِبنیؔ اَور شِمعیؔ۔
18 بنی قُہات:
عمرامؔ، اِضہاؔر، حِبرونؔ اَور عُزّی ايل۔
19 بنی مِراریؔ:
محلیؔ اَور مُوشیؔ۔
اَور لیویوں کے اُن کے آبائی برادریوں کے نَسب ناموں کے مُطابق گھرانے یہ ہیں:
20 گیرشوم کا:
اُس کا بیٹا لِبنیؔ اَور اُس کا بیٹا یاحاتؔھ،
اَور اُس کا بیٹا زِمّہؔ
21 اَور اُس کا بیٹا یُوآخؔ،
اَور اُس کا بیٹا عِدّوؔ اَور اُس کا بیٹا زیراحؔ
اَور اُس کا بیٹا یاتیرائیؔ۔
22 بنی قُہات:
اُس کا بیٹا عَمّیندابؔ، اُس کا بیٹا قورحؔ،
اُس کا بیٹا اَسّیر،
23 اُس کا بیٹا اِلقانہؔ،
اُس کا بیٹا اَبی آسفؔ، اُس کا بیٹا اَسّیر۔
24 اُس کا بیٹا تحتؔ، اُس کا بیٹا اوری ایل،
اُس کا بیٹا عُزّیاہؔ اَور اُس کا بیٹا شاؤل۔
25 اِلقانہؔ کے بیٹے:
عماسیؔ اَور احیموتؔ۔
26 اِلقانہؔ بِن احیموتؔ:
اُس کا بیٹا صُوفائیؔ، اُس کا بیٹا نحتؔ،
27 اُس کا بیٹا اِلیابؔ،
اُس کا بیٹا یروحامؔ، اُس کا بیٹا اِلقانہؔ
اَور اُس کا بیٹا شموایلؔ۔
28 بنی شموایلؔ:
یُوایلؔ اُس کا پہلوٹھا
اَور دُوسرا بیٹا ابیّاہؔ۔
29 بنی مِراریؔ:
محلیؔ، اُس کا بیٹا لِبنیؔ،
اُس کا بیٹا شِمعیؔ، اُس کا بیٹا عُزّاہ،
30 اُس کا بیٹا شِمعاؔ، اُس کا بیٹا حگِّیاہؔ
اَور اُس کا بیٹا عسایاہؔ۔
بیت المُقدّس کے موسیقار
31 وہ جنہیں داویؔد نے یَاہوِہ کے بیت المُقدّس میں عہد کے صندُوق کے لائے جانے کے بعد مُستقِل طور پر موسیقی کا نِگران مُقرّر کیا یہ ہیں:
32 اَور جَب تک شُلومونؔ یروشلیمؔ میں یَاہوِہ کے بیت المُقدّس نہ بنوا چُکا یہ لوگ خیمہ اِجتماع کے مَسکن کے سامنے موسیقی کا اہتمام کرتے رہے اَور مُقرّر کَردہ ضوابط کے مُطابق اَپنے اَپنے فرائض اَنجام دیتے رہے۔
33 وہ جنہوں نے اَپنے بیٹوں کے ہمراہ (خیمہ اِجتماع کے مَسکن کے سامنے موسیقی کے ذریعہ) خدمت کی یہ ہیں:
قُہاتیوں میں سے:
ہیمانؔ موسیقار،
بِن یُوایلؔ بِن شموایلؔ،
34 بِن اِلقانہؔ بِن یروحامؔ
بِن الی ایل بِن توآحؔ،
35 بِن صُوفؔ بِن اِلقانہؔ
بِن ماحاتھؔ بِن عماسیؔ،
36 بِن اِلقانہؔ بِن یُوایلؔ
بِن عزریاہؔ بِن صفنیاہؔ
37 بِن تحتؔ بِن اَسّیر
بِن اَبی آسفؔ بِن قورحؔ
38 بِن اِضہاؔر بِن قُہات
بِن لیوی بِن اِسرائیل؛
39 اَور ہیمانؔ کا ہم خدمت بھایٔی آسفؔ جو بوقتِ خدمت اُس کے داہنے ہاتھ کھڑا ہوتا تھا یعنی
آسفؔ بِن بیرکیاہ بِن شِمعاؔ
40 بِن مِیکاایلؔ بِن بعسیاہؔ
بِن ملکیاہؔ
41 بِن اتھنیؔ
بِن زیراحؔ بِن عدایاہؔ،
42 بِن ایتھانؔ بِن زِمّہؔ
بِن شِمعیؔ
43 بِن یاحاتؔھ،
بِن گیرشوم بِن لیوی؛
44 اَور اُن کے ہم خدمت بھائیوں میں سے بنی مِراریؔ جو اُس کے بائیں ہاتھ کھڑے ہوتے تھے:
یعنی ایتھانؔ بِن قیشی، بِن عبدی،
بِن مَلُّوکؔ،
45 بِن حشبیاہؔ
بِن اماضیاہؔ بِن خِلقیاہؔ
46 بِن امصیؔ بِن بانیؔ،
بِن شِمیرؔ،
47 بِن محلیؔ،
بِن مُوشیؔ بِن مِراریؔ،
بِن لیوی۔
48 اَور اُن کے دیگر بنی لیوی ساتھی خُدا کے گھر کے خیمہ (مَسکن) کی دیگر خدمات پر مُقرّر تھے۔
49 لیکن اَہرونؔ اَور اُس کے بیٹے سوختنی نذر کی قُربانی کے مذبح اَور بخُور کی قُربان گاہ دونوں پر پاک ترین مقام کی ساری خدمت اَنجام دینے اَور اِسرائیل کے لیٔے کفّارہ دینے کے لیٔے جِس طرح خُدا کے خادِم مَوشہ نے حُکم دیا تھا قُربانی گذرانتے تھے۔
50 اَور بنی اَہرونؔ یہ تھے:
اُس کا بیٹا الیعزرؔ، اُس کا بیٹا فِنحاسؔ،
اُس کا بیٹا ابیشُوعؔ،
51 اُس کا بیٹا بُقّیؔ،
اُس کا بیٹا عُزّی، اُس کا بیٹا زراخیاہؔ،
52 اُس کا بیٹا مرایوتؔ، اُس کا بیٹا امریاہؔ،
اُس کا بیٹا احِیطوبؔ،
53 اُس کا بیٹا صدُوقؔ
اَور اُس کا بیٹا اخِیمعضؔ۔
54 اُن کی خیمہ گاہوں کے مُطابق اُن کی آبادیوں کی سرحدیں اِس طرح مُقرّر کی گئیں (بنی اَہرونؔ میں سے قُہاتیوں کے برادریوں کو جو علاقے سُپرد کئے گیٔے یہ ہیں کیونکہ پہلا قُرعہ اُن کے نام کا نِکلا تھا):
55 اُنہیں یہُوداہؔ میں حِبرونؔ اَور اُس کے گِردونواح کی چراگاہیں دی گئیں۔
56 (لیکن شہر کے اِردگرد کے کھیت اَور گاؤں یفُنّہؔ کے بیٹے کالبؔ کو دئیے گیٔے تھے۔)
57 پس بنی اَہرونؔ کو حِبرونؔ (پناہ کا ایک شہر) لِبناہؔ، یتّیرؔ، اِشتموُعؔ،
58 حیلِنؔ، دبیرؔ،
59 عشٰنؔ، یُوطّہؔ اَور بیت شِمِشؔ مع اُن کی چراگاہوں کے۔
60 اَورجو بِنیامین کے قبیلہ سے تھے اُنہیں گِبعونؔ، گِبعؔ، علیمتؔ اَور عناتوت سمیت اُن کی چراگاہوں کو دئیے گیٔے۔
یہ شہر جو قوہاتی برادریوں میں تقسیم کئے گیٔے تعداد میں کُل تیرہ تھے۔
61 منشّہ کے آدھے قبیلہ کی برادریوں میں سے دس شہر باقی بنی قُہات میں بذریعہ قُرعہ اَندازی تقسیم کئے گیٔے۔
62 گیرشون کے بیٹوں کو اُن کے برادریوں کے مُطابق یِسَّکاؔر کے برادری، آشیر کے قبیلہ، نفتالی کے قبیلہ اَور باشانؔ میں بسے ہُوئے منشّہ کے قبیلہ سے تیرہ شہر ملے۔
63 بنی مِراریؔ کو اُن کے برادریوں کے مُطابق رُوبِنؔ، گادؔ اَور زبُولُون کے قبیلوں سے بَارہ شہر ملے۔
64 یُوں بنی اِسرائیل نے لیویوں کو یہ شہر اَور اُن کی چراگاہیں بھی دے دیں۔
65 یہُوداہؔ، شمعُونؔ اَور بِنیامین کے قبیلوں سے اُنہیں وہ شہر جِن کا پہلے ذِکر ہو چُکاہے بذریعہ قُرعہ اَندازی دئیے گیٔے۔
66 بعض قُہاتی برادریوں کو اُن کے علاقہ کے طور پر اِفرائیمؔ کے قبیلہ سے شہر دئیے گیٔے۔
67 اِفرائیمؔ کے کوہستانی مُلک میں اُنہیں شِکیمؔ (پناہ کا ایک شہر) اَور گِزرؔ،
68 یُقمعامؔ، بیت حَورُونؔ،
69 ایّالونؔ، گاتؔھ رِمّونؔ، اِردگرد کی چراگاہوں سمیت دئیے گیٔے۔
70 اَور منشّہ کے آدھے قبیلہ میں سے بنی اِسرائیل نے عانیرؔ اَور بِلعاؔم مع اُن کی چراگاہوں کے بنی قُہات کے باقی برادریوں کو دئیے۔
71 بنی گیرشون کو مُندرجہ ذیل علاقے ملے:
منشّہ کے آدھے قبیلہ کے برادری سے اُن کو باشانؔ میں گولانؔ اَور عستاراتؔ اِردگرد کی چراگاہوں سمیت ملے؛
72 یِسَّکاؔر کے قبیلہ سے اُنہیں قِدِشؔ، دبیرتؔ،
73 راموتؔ اَور عنیمؔ اِردگرد کی چراگاہوں کی زمین سمیت ملے۔
74 اَور آشیر کے قبیلہ میں سے ماشالؔ، عبدونؔ،
75 حُقّوقؔ اَور رحوبؔ اِردگرد کی چراگاہوں سمیت ملے؛
76 اَور نفتالی کے قبیلہ میں سے گلِیل میں قِدِشؔ، حمّونؔ اَور قِریتائم مع اُن کی چراگاہوں کے ملے۔
77 اَور لیویوں میں سے باقی بنی مِراریؔ کو
جو زبُولُون کے قبیلہ میں سے، یُقنِعامؔ، قرتاہؔ، رِمّونؔ، تبورؔ اِردگرد کی چراگاہوں سمیت ملے۔
78 اَور یردنؔ کے پار یریحوؔ کے مشرق میں رُوبِنؔ کے قبیلہ میں سے بیابان میں بضرؔ، یہصہؔ،
79 قدیموتؔ اَور مِفعتؔ مع چراگاہوں کے ساتھ ملے۔
80 اَور گادؔ کے قبیلہ میں سے گِلعادؔ میں راموتؔ، محنایمؔ،
81 حِشبونؔ یعزیرؔ جِن میں اِردگرد کی چراگاہیں بھی شامل تھیں۔