7
یِسَّکاؔر
1 بنی یِسَّکاؔر:
تولعؔ، پُوعہ، یَعشُوبؔ اَور شِمرون۔ کُل چار۔
2 اَور بنی تولعؔ:
عُزّی، رِفایاہؔ، یری ایل، یحمائیؔ، اِبسامؔ اَور شموایلؔ جو اَپنے آبائی خاندانوں کے سردار تھے۔ داویؔد کے دَورِ حُکومت میں بنی تولعؔ کے جو افراد اَپنے نَسب ناموں میں بطور جنگجو درج کئے گیٔے وہ شُمار میں بائیس ہزار چھ سَو تھے۔
3 عُزّی کا بیٹا اِزراحیاہؔ تھا۔
اِزراحیاہؔ کے بیٹے:
مِیکاایلؔ، عبدیاہؔ، یُوایلؔ، یشیاہؔ۔ یہ پانچوں سَب کے سَب سردار تھے۔
4 اُن کے آبائی نَسب ناموں کے مُطابق اُن کے پاس جنگ کے لیٔے تیّار چھتّیس ہزار جَوان تھے کیونکہ اُن کی بیویاں اَور بچّے بہت تھے۔
5 وہ رشتہ دار جو جنگجو مَرد تھے اَور یِسَّکاؔر کے تمام برادریوں سے تعلّق رکھتے تھے اُن کی کُل تعداد اُن کے نَسب ناموں کے مُطابق ستاسی ہزار تھی۔
بِنیامین
6 بِنیامین کے تین بیٹے تھے:
بَیلعؔ، بِکیؔر اَور یدیع ایل۔
7 بنی بَیلعؔ:
اِضبُنؔ، عُزّی، عُزّی ایل، یریموتؔ اَور عیری۔ یہ کل پانچ جو اَپنے آبائی خاندانوں کے سربراہ تھے۔ یہ اَپنے نَسب ناموں کے مُطابق بائیس ہزار چونتیس جنگجو مَرد تھے۔
8 بنی بِکیؔر:
زمِیرہؔ، یُوآشؔ، الیعزرؔ، الیوعینائی، عُمریؔ، یریموتؔ، ابیّاہؔ، عناتوت اَور علیمتؔ۔ یہ سَب بِکیؔر کے بیٹے تھے
9 جو اَپنے آبائی خاندانوں کے سربراہ تھے۔ نَسب ناموں کے مُطابق اُن کے جنگجو مَردوں کی تعداد بیس ہزار دو سَو تھی۔
10 یدیع ایل کا بیٹا:
بِلہانؔ تھا۔
بنی بِلہانؔ:
یعُوسؔ، بِنیامین، اہُودؔ، کنعانہؔ، زیتانؔ، ترشیشؔ اَور اخیشاحارؔ۔
11 یدیع ایل کے یہ تمام بیٹے اَپنے آبائی خاندانوں کے سربراہ تھے۔ یہ سترہ ہزار دو سَو جنگجو مَرد تھے جو جنگ کے لیٔے تیّار رہتے تھے۔
12 بنی عیرؔ: حُوشیمؔ یا شُفّیمؔ اَور حُفّیمؔ تھے اَور حُشیمؔ احیرؔ کے بیٹے تھے۔
نفتالی
13 بنی نفتالی:
یحصیل، گُونی، یصرؔ اَور شلُّومؔ یہ تمام بنی بِلہاہؔ تھے۔
بنی منشّہ
14 بنی منشّہ:
منشّہ کے ایک بیٹے کا نام اَسری ایل تھا اَور اُس کی ارامی داشتہ کے بطن سے گِلعادؔ کا باپ مکیرؔ پیدا ہُوا۔
15 حُفّیمؔ اَور شُفّیمؔ کی ایک بہن تھی جِس کا نام معکہؔ تھا جِس سے مکیرؔ نے بیاہ کر لیا۔ دُوسرے کا نام ضلافحادؔ تھا جِس کی صِرف بیٹیاں ہی تھیں۔
16 مکیرؔ کی بیوی معکہؔ نے ایک بیٹے کو پیدا کیا اَور اُس کا نام پِریسؔ رکھا اَور اُس کے بھایٔی کا نام شِرِسؔ تھا اَور اُس کے بیٹے اولامؔ اَور رِقیمؔ تھے۔
17 اولامؔ کا بیٹا:
بدانؔ تھا۔
یہ گِلعادؔ بِن مکیرؔ بِن منشّہ کے پرپوتے تھے۔
18 اَور اُس کی بہن ہَمّولکِتؔ سے اِشہُودؔ، ابیعزیر اَور محلاہؔ پیدا ہُوئے۔
19 اَور بنی شمیدعؔ یہ تھے:
احیانؔ، شِکیمؔ، لِقحی اَور انِیعامؔ۔
بنی اِفرائیمؔ
20 بنی اِفرائیمؔ:
شُوتلحؔ، اُس کا بیٹا بیردؔ،
اُس کا بیٹا تحتؔ، اُس کا بیٹا اِلِیعدہ،
اُس کا بیٹا تحتؔ،
21 اُس کا بیٹا زابادؔ
اَور اُس کا بیٹا شُوتلحؔ،
عِزیرؔ اَور اِلِیعدؔ۔ دونوں کو گاتؔھ کے مقامی باشِندوں نے مار ڈالا جَب وہ اُن کے مویشی چھیننے کے لیٔے اُن پر حملہ آور ہُوئے۔
22 اُن کے باپ اِفرائیمؔ نے بہت دِنوں تک اُن کا ماتم کیا اَور اُس کے رشتہ دار اُسے تسلّی دینے آئے۔
23 اُس کے بعد وہ اَپنی بیوی کے پاس گیا اَور وہ حاملہ ہُوئی اَور ایک بیٹے کو پیدا کیا اَور اُس کا نام بریعہؔ رکھا کیونکہ اُس کے گھرانے پر آفت آئی تھی۔
24 اُس کی بیٹی شِراہؔ جِس نے نشیبی اَور بالائی بیت حَورُونؔ کو اَور عُزّنؔ شِراہؔ کو بھی بنایا تھا۔
25 اُس کا بیٹا رِفاحؔ تھا اَور اُس کا بیٹا رِشِفؔ
اَور اُس کا بیٹا تیلاحؔ اَور اُس کا بیٹا تحنؔ،
26 اَور اُس کا بیٹا لعدانؔ اَور اُس کا بیٹا عمّیہُوؔد
اَور اُس کا بیٹا اِلیشمعؔ،
27 اَور اُس کا بیٹا نُونؔ
اَور اُس کا بیٹا یہوشُعؔ۔
28 اُن کی آراضی میں بستیاں یہ تھیں: بیت ایل اَور اُس کے گِردونواح کے دیہات، مشرق کی طرف نعرانؔ اَور مغرب کی طرف گِزرؔ اَور اُس کے دیہات اَور شِکیمؔ اَور اُس کے دیہات، عیّاہؔ اَور اُس کے دیہات تک۔
29 اَور بنی منشّہ کی حُدوُد کے پاس بیت شانؔ اَور اُس کے دیہات، تعناکؔ، مگِدّوؔ اَور دورؔ اَور اُن کے دیہات۔ اِن میں بنی یُوسیفؔ بِن اِسرائیل کی بستیاں تھیں۔
آشیر
30 بنی آشیر:
یِمنہؔ، اِشواہؔ، اِشویؔ، بریعہؔ اَور اُن کی بہن سراحؔ۔
31 بریعہؔ کے بیٹے:
حِبرؔ اَور مَلکی ایل جو بِرزائیتؔ کا باپ تھا۔
32 اَور حِبرؔ سے یفلِیطؔ، شومیرؔ، حوتھامؔ اَور اُن کی بہن شُوعؔ پیدا ہُوئے۔
33 بنی یفلِیطؔ:
پاساخؔ، بیمہالؔ اَور عسواتؔ۔
یہ بنی یفلِیطؔ ہیں
34 اَور بنی شومیرؔ:
احی، روہگاہؔ، حُبّہؔ اَور ارام۔
35 اَور اُس کے بھایٔی ہِیلمؔ کے بیٹے:
صُوفح، یِمنہؔ، شِلشؔ اَور عملؔ۔
36 بنی صُوفح:
سُعاحؔ، حارنیفرؔ، شُعالؔ، بیؔری اَور اِمراہؔ،
37 بضرؔ، ہُودؔ، شمّاؔ، شِلشہؔ، اِترانؔ اَور بِیراؔ۔
38 اَور بنی یترؔ یا اِترانؔ:
یفُنّہؔ، پسپاؔ اَور آراؔ۔
39 اَور بنی عُلّہؔ:
ارخؔ، حنّی ایل اَور رضیاہؔ۔
40 یہ تمام بنی آشیر تھے یعنی وہ جو اَپنے آبائی خاندانوں کے سربراہ، چیدہ افراد، زبردست سُورما اَور نُمایاں سربراہ تھے۔ اُن کے نَسب ناموں کے مُطابق جنگ کرنے کے لائق جَوانوں کی تعداد چھبّیس ہزار تھی۔