زبُور 125
نغمۂ صعُود۔ عبادت کے لئے مُسافری نغمہ۔ 
  1 یَاہوِہ پر توکّل رکھنے والے کوہِ صِیّونؔ کی مانند ہیں،  
جو ہلتا نہیں ہے بَلکہ ہمیشہ قائِم ہے۔   
 2 جِس طرح پہاڑ یروشلیمؔ کو گھیرے ہُوئے ہیں،  
اُسی طرح اَب سے اَبد تک  
یَاہوِہ اَپنے لوگوں کو گھیرے رہتے ہیں۔   
 3 بدکار لوگوں کا عصا راستبازوں کی مِیراث پر قائِم نہ ہوگا،  
تاکہ صادق لوگ اَپنے ہاتھ بدکاری کی طرف نہ بڑھانے پائیں۔   
 4 اَے یَاہوِہ، نیک لوگوں کا،  
اَور راست دِل والوں کا بھلا کریں۔   
 5 لیکن جو ٹیڑھی راہوں کی طرف مُڑ کر اُن پر چلنے لگتے ہیں،  
اُنہیں یَاہوِہ بدکرداروں کے ساتھ باہر نکال دیں گے۔  
اِسرائیل کی سلامتی ہو!